27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریستوران میں بلی یا کتے کی موجودگی پر 2 ہزار ریال جرمانہ...

ریستوران میں بلی یا کتے کی موجودگی پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

- Advertisement -

ریاض۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ریستورانوں کے کچن وغیرہ میں بلی یا کتے کی موجودگی پر 2 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایس پی اے کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے خلاف ورزیوں پر عائد کیے جانے والے جرمانوں کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں جس میں واضح رکیا گیا ہے کہ ریستوران کے فوڈ سروسز یا کیٹرنگ اور کچن وغیرہ میں بلی یا کتے کی موجودگی پر 2 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ضوابط کا مقصد غذائی نظام کی خلاف ورزی کرنے اور پرمٹ حاصل کیے بغیر اشیائے خور و نوش کے میدان میں غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کے رجحان کا خاتمہ کرنا اور صحت عامہ کا تحفظ ہے۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کے میدان میں کام کرنے والے تجارتی ادارے کا لائسنس ایکسپائر ہونے یا لائسنس جاری نہ کرانے پر 5 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ضوابط کے مطابق ریستوران وغیرہ میں صفائی کا خیال نہ رکھنے پر زیادہ سے زیادہ 4 ہزار جبکہ کم سے کم 200 ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دکان یا ریستوران وغیرہ میں سیوریج لائن کی خرابی کی صورت میں گندا پانی داخل ہونے پر 4 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں