ریسکیو 1122 سرگودہا کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، 5794افراد کو مدد فراہم کی

150
Rescue 1122 Battagram
Rescue 1122 Battagram

سرگودہا۔1جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 سرگودہا کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 سرگودہا نے جون کے دوران8.3 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5794افراد کو مدد فراہم کی ،

جن میں 1103ٹریفک حادثات ،میڈیکل اور مختلف جرائم کی114، نہر میں ڈوبنے کے 6،عمارت منہد م ہونے کے2،متفرق 554اور آتشز دگی کے 117 واقعات شامل ہیں جن پر ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی خدمات فراہم کرتے ہوئے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا جبکہ 2140افرا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر کال کریں تاکہ عوام کو جلد خدمات فراہم کی جا سکیں۔