ریسکیو 1122 ملتان نے 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر369 افرادکوریسکیوکیا ،ترجمان

13
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 19 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے 24گھنٹوں میں 355ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر369 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 ملتان کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 334، شجاع آبادمیں12اور جلال پورپیروالامیں 9 ایمرجنسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد83ہے،

ملتان شہر میں82اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر میں220میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں208،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔

دس کرائم اور33متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر369افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں ملتان شہر میں348،شجاع آباد میں12 اورجلال پور پیر والا میں 9 افراد کوریسکیوکیاگیا۔