ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

78
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 340 میں سے 316 افراد کو ریسکیو کیا ۔ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں326 جبکہ 08 شجاع آباد میں اور 06 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 84 ہے ۔78حادثات ملتان میں جبکہ 02 شجاع آباد میں اور04 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 213 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 206 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں، 05 شجاع آباد اور 02 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔15کرائم ایمرجنسیز اور 22 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹنڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 316 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 303 جبکہ 06 کو شجاع آباد میں اور 07 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔