ریسکیو1122 سرگودہاکی ماہِ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری

136
Rescue 1122
Rescue 1122

سرگودھا۔1فروری (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 سرگودہا عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرسرگودہاڈاکٹر مظہرشاہ نے ما ہِ جنوری کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے8.9منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5411 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 842، میڈیکل کی4102، مختلف جرائم کی 55،متفرق 366اور آتشزدگی کی 46 ایمرجنسی میں نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا۔اس کے علاوہ 1588افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر بروقت کال کریں تاکہ عوام کو جلدازجلد سروس میسر ہوسکے۔