ریسکیو1122 مانسہرہ کنٹرول روم انچارج کے اعزاز میں الوداعی تقریب

79
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم انچارج حبیب اللہ کی ٹرانسفر پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ضلع مانسہرہ سے تبدیل ہونے والے کنٹرول روم انچارج حبیب اللہ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ کنٹرول روم انچارج حبیب اللہ کے محکمہ ریسکیو 1122 اور ضلع مانسہرہ کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنٹرول روم انچارج حبیب اللہ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ریسکیو افسران اور اہلکاروں کو ان کے فرائض سرانجام دینے کی طرف لا سکوں، جس سے تقریباً ریسکیو کا ہر جوان عوام کی خدمت کی طرف راغب رہا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ اقدامات کئے اور اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے سرانجام دی۔

تقریب کے اختتام پر ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی، افسران اور اہلکاروں نے کنٹرول روم انچارج کو نیک تمنائوں اور دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔