زلزلہ سانحہ 8اکتوبر 2005ءکے شہداءکی برسی (کل) منائی جائے گی

388

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) زلزلہ سانحہ 8اکتوبر 2005ءکے شہداءکی برسی (کل) ہفتہ منائی جائے گی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔ 8اکتوبر 2005ءکی صبح ساڑھے 8 بجے شدید زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں کو بڑا نقصان پہنچا تھا۔ زلزلے کا مرکز اسلام آباد کے شمال اور شمال مشرقی جانب 65 میل دور واقع تھا اور زلزلہ سے 86 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 69 ہزار زخمی ہوئے۔زلزلہ متاثرین کی یاد میں سرکاری اور نجی سطح پر تقاریب کا اہتمام ہو گا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ زلزلے سے لاکھوں مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ سکول، سرکاری و نجی عمارتیں، پل، سڑکیں تباہ ہوئیں۔ مواصلاتی نظام، بجلی اور پانی کی ترسیل و نکاسی آب کے نظام مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ (آج) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے زیراہتمام (آج) 8 اکتوبر کو قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن منایا جائے گا۔