بورے والا۔ 28 دسمبر بورے والا(اے پی پی):بورے والا میں ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی دو بڑی واردتیں،ڈاکو دونوں وارداتوں میں تقریباً32تولہ طلائی زیورات اور 75 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین پر تشدد بھی کرتے رہے، دونوں وارداتیں اوور سیز پاکستانیوں کے گھروں میں ہوئیں ۔بورے والا ڈکیتی کی پہلی بڑی واردات کینال ویو ہاوسنگ سکیم میں محمد امین نامی شخص کے گھر ہوئی جس کے دونوں بھائی عرصہ دراز سے بیرون ملک بحرین میں مقیم ہیں
سات نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے گھر کی چابیوں کے لئے معمر خاتون اور اسکی بہو پر تشدد کیا اور سیف الماریوں سے 12 تولہ طلائی زیورات اور 40لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئےدوسری بڑی واردات کنال گارڈن میں ہوئی جہاں سات نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو مسقط میں مقیم اوورسیز پاکستانی ندیم نثار کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر 20 تولہ طلائی زیورات اور 25 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ۔