سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی و جنوبی امریکا اور آرکٹک میں نظر آئے گا

181
moon 2

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور آرکٹک میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات کو جزوی سورج گرہن رات 8 بجکر 48 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا اور نصف شب کے بعد نو اپریل رات ایک بج کر باون منٹ پر ختم ہو گا ۔سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور آرکٹک میں نظر آئے گا،رات کا وقت ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا۔

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت بھی اندھیرا چھا جاتا ہے۔گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔