ساہیوال،ڈی پی او کا ماہ رمضان المبارک کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کا حکم

124

ساہیوال۔ 20 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال نے ماہ رمضان المبارک کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرنے کا حکم اور نماز تراویح سمیت پانچوں نمازوں کے اوقات میں مساجد و امام بارگاہوں کے گرد پولیس پٹرولنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے تحت ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے ماہ رمضان میں سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات و معلومات کے تبادلے کے بعد

ضلعی امن کمیٹی اور قانون پسند طبقات کی نمایاں شخصیات کی مشاورت سے ایسا سیکورٹی پلان بنائیں جو ضلع میں بین المذاھب اور بین المسالک ہم آہنگی کی مکمل ضمانت ہو،ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادات خدا کے عنوان سے رش بڑھ جاتا ہے جس کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اس بات کے پابند ہیں کہ وہ نماز تراویح سمیت نماز پنجگانہ کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کے ارد گرد پولیس پٹرولنگ کو یقینی بنائیں ۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ڈی پی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گاسیکورٹی کے معاملات میں کسی قسم۔کی غفلت اور سستی پر سخت محکمانہ کارروائی ہو گی