اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بیماریاں گلے ہوئے کھانے سے پیدا ہوتی ہیں،گلے ہوئے اور پکے ہوئے کھانے میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریشر کُکر یا نان سٹِ برتنوں میں کھانا گلتا ہے پکتا نہیں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ برتن بدلے جائیں۔ماہرین صحت نے مزید کہا کہ وہ کوکنگ آئل استعمال کیا جائے جو کبھی جمے نہ،دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں، زیتون کا تیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیتون کا تیل مہنگا ہے اسلئے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل بہترین ہے جو کبھی بھی جمتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈالا جائے اس کو جمنے نہیں دیتا۔
ماہرین صحت نے کہا کہ سرسوں کے تیل کے استعمال سے کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،گردے فیل نہیں ہونگے اور پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرسوں کا تیل خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہےاور جب نالیاں صاف ہوجائیں تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا۔ ماہرین صحت نے مزید کہا کہ قدرتی نمک استعمال کرنا چاہئے۔
آج پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 8000 روپے کا نوے گرام اور 80000 روپے کا 900 گرام فروخت ہو رہا ہےجبکہ پاکستان میں دس تا بِیس روپے کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کرنا چاہئے۔
ماہرین نے کہا کہ مصنوعی میٹھے کی بجائے قدرتی میٹھا استعمال کرنا چاہئے۔ اسی طرح انسان کیلئے سب سے ضروری چیز پانی ہے جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،پانی بھی مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہئے۔ پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ہے جبکہ اس کے بعد زمین کا پانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم استعمال کریں اور اس کا آٹا سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر استعمال کرنا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔