سربراہانِ ریاست وحکومت اورانکے وزر ا کی بدعنوانی سےممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ

86
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب سربراہانِ ریاست وحکومت اور انکے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔انہوں نے یہ بات اتوارکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ٹویٹ میں کہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب نچلی سطح کے حکام رشوت لیتے ہیں تو اس سے عام شہریوں کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سے ان پر محصول کی مانند ہے مگرجب سربراہانِ ریاست/حکومت اور انکے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں امریکی صدرجوبائیڈن کا حالیہ ”میمورنڈم آن ایسٹبلشنگ دی فائیٹ اگینسٹ اینٹی کرپشن از اے کوریونائٹڈ سٹیٹیس نیشنل سیکورٹی انٹرسٹ“ کا اقتباس بھی شئیرکیاہے جس میں صدرجوبائیڈن نے اپنے سینئرافسران کو اسلوب حکمرانی میں بہتری، ناجائز مالیات کی تمام صورتوں کامقابلہ کرنے، بدعنوان عناصر اوران کے سہولت کاروںکو انصاف کے کٹہرے میں لانے اورکرپشن کے تدارک کیلئے ملکی اوربین الاقوامی اداروں کی استعدادکارمیں بہتری کیلئے مختلف ایجنسیوں اوراداروں کا جائزہ عمل اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس یاداشت کے پیراگراف اول میں بتایا گیاہے کہ ”بدعنوانی عوامی اعتمادکوزنگ آلود ،موثروفعال اسلوب حکمرانی کواپاہج ، منڈیوں کومسخ اورخدمات کی منصفانہ فراہمی کومتاثرکرتی ہے۔بدعنوانی سے ترقی کی کوششوں کونقصان پہنچتا ہے اورقومی کمزوری میں اضافہ ہوتاہے، یہ انتہاپسندی اورنقل مکانی کا زریعہ بھی ہے، دنیابھرمیں آمرانہ اورمطلق العنان حکمران بدعنوانی کے ذریعہ جمہوریتوں کوکمزوربناتے ہیں۔ جب لیڈرز اپنی قوم اورعوام سے چوری کرتے ہیں توایسے میں چند امراکاطبقہ قانون کی حکمرانی کامزاق اڑاتے ہیں۔ معیشت کی ترقی کاعمل سست رفتار، عدم مساوات میں اضافہ اورحکومت پراعتماد میں تیزی سے کمی آتی ہے۔