سرکاری سکیم کے تحت دوسری اور تیسری قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے عازمین حج کی پروازیں 31 جولائی سے 6 اگست تک روانہ ہوں گی

58

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت دوسری اور تیسری قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے عازمین حج کی پروازیں 31 جولائی سے 6 اگست تک روانہ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 جولائی سے 30 جولائی تک پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچا دیا جائے گا جبکہ سرکاری سکیم کی دوسری اور تیسری قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے درخواست گزاروں کو 31 جولائی سے 6 اگست تک مختلف پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔ ملک کے 10 شہروں سے حج پروازیں بتدریج شروع ہوں گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز جمعرات کو روانہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح سکھر، کراچی، کوئٹہ، ملتان، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان سمیت دیگر شہروں سے بھی حج پروازیں حجازمقدس روانہ ہوں گی۔