28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا، غلہ منڈی، لکڑ منڈی اور سبز منڈی کو شہر سے باہر...

سرگودھا، غلہ منڈی، لکڑ منڈی اور سبز منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے سمری تیار

- Advertisement -

سرگودھا۔20ستمبر (اے پی پی):سرگودھا انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کے دباؤ کم کرنے کے لیے غلہ منڈی، لکڑ منڈی اور نئی سبز منڈی کے قیام کیلئے انہیں جھنگ سرگودھا روڈ 84چک کے قریب منتقل کرنے کے لیے سمری تیار کرلی ہے۔

کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی منظوری کے بعد شہر کے وسط میں قائم غلہ منڈی، لکڑ منڈی اور ایک نئی جدید سہولیات سے آراستہ سبزی و فروٹ منڈی کو چک 84کے قریب منتقل کیا جارہا ہے چک 84کے قریب کئی مربع سرکاری اراضی موجود ہے اس منڈی کو 78پل سے کوٹ مومن براستہ سرگودھا جھنگ روڈ سے منسلک کرنےکے لیے جدید کارپٹ لنک روڈ بھی تعمیر کی جائےگی جبکہ غلہ منڈی میں زیادہ تر کاروبار زرعی اجناس کا ہوتا ہے

- Advertisement -

جو خوشاب کی تحصیل نور پور تھل اور دیگر علاقوں سے آتی ہیں جھنگ روڈ کی تعمیر سے لنگر والا پل قریب ہونے کی وجہ سے یہ منڈی کامیاب رہے گی۔اس سلسلہ میں مارکیٹ کمیٹی سرگودھا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غلہ منڈی اور سبزی منڈی کی چک 84کے قریب منتقلی کے لیے فوری اقدامات کریں اور اس کے لیے فنڈز کا تخمینہ لگائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=392678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں