سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 26جون کو کھیلا جائے گا

206
Women's teams
Women's teams

کولمبو۔24جون (اے پی پی):سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ 26 جون کو مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل میزبان سری لنکن ویمن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

تینوں ٹی ٹونٹی میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلے جائیں گے۔دونوں سیریز میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کریں گی۔میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی۔