سعودی حکومت پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرے گی۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی کو یقین دہانی

183
APP87-17 RIYADH: August 17 - Federal Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development, Pir Syed Sadaruddin Shah Rashidi holding meeting with Saudi Minister of Labour and Social Development Dr. Mofarrej bin Saad Al-Haqbani to discuss the matters related to stranded Pakistanis in Saudi companies. Ambassador Manzur ul Haq also accompanied the Minister in the meeting. APP

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرے گی اور اس ضمن میں تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ یقین دہانی سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی کو کرائی جو سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں وزراءنے مختلف کیمپوں میں مقیم پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے سعودی وزیر صحت کو کیمپوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی بناءپر پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور دونوں ممالک نے پاکستانی کارکنوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔