سعودی عرب ، حرمین میں نئے ائمہ کی تقرری کی شاہی منظوری

141
سعودی عرب ، حرمین میں نئے ائمہ کی تقرری کی شاہی منظوری
سعودی عرب ، حرمین میں نئے ائمہ کی تقرری کی شاہی منظوری

ریاض ۔4اکتوبر (اے پی پی):المسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دی گئی ہے۔العربیہ کی تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہےجبکہ مسجد نبوی میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔