برسلز ۔4اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے لبنان کے ان شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر 33.1 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ، جنہیں اسرائیل نے پچھلے دنوں بمباری کر کے بےگھر کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈی لین نے کہا ہے کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش ہے۔ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے …
یورپی یونین کا لبنان کے بےگھر شہریوں کے لیے 33 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

مزید خبریں
برسلز ۔4اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے لبنان کے ان شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر 33.1 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ، جنہیں اسرائیل نے پچھلے دنوں بمباری کر کے بےگھر کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈی لین نے کہا ہے کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش ہے۔
تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے بچاؤ کے لیے ہر ممکن تدابیر کریں اور معصوم شہریوں کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں۔خیال رہے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی امریکا، برطانیہ، فرنس نے اپنے جنگی اثاثوں کو علاقے میں متحرک کر دیا ہے اور ان میں اضافہ بھی کیا ہے۔
تاکہ اسرائیل کی مدد کر سکیں اور اس کا پوری طرح دفاع کر سکیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی حق دفاع کی حمایت کی ہے۔








