23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، پبلک پراسیکیوشن کے بچوں سے تفتیش کے لیے ’’بچوں...

سعودی عرب ، پبلک پراسیکیوشن کے بچوں سے تفتیش کے لیے ’’بچوں کے یونٹ‘‘کے عنوان سے کمرہ مختص

- Advertisement -

ریاض۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے بچوں سے تفتیش کے لیے خصوصی ’’بچوں کے یونٹ‘‘ کے عنوان سے کمرہ مختص کیا ہے جس کا مقصد تفتیشی مراحل کے دوران بچوں کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق تفتیشی ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے بچوں سے تفتیش کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت ایسے کمرے تیار کیے گئے ہیں جہاں دورانِ تفتیش بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں اور وہ خود کو محفوظ تصور کریں۔بچوں کے لیے تیار کیے گئے کمروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں ان کے بیانات کو ریکارڈ کرتے وقت انہیں کسی قسم کی پریشانی یا نفسیاتی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مخصوص تفتیشی کمروں کو بچوں کی نفسیات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں کھیلوں کا سامان اور دیگر اشیا رکھی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر بچے یہ احساس نہ کریں کہ وہ کسی تفتیشی مرکز میں ہیں

- Advertisement -

۔بچوں کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کے لیے خصوصی اہلکاروں کو اعلیٰ تربیت فراہم کی گئی ہے جو انتہائی مہارت سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ پراسیکیوشن کے اداروں میں مخصوص کمروں کے قیام کا اقدام بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں