سعودی عرب سے مزید دو امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں

105
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کے سلسلے میں مزید دو امدادی پروازیں جمعرات کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 5 پروازیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہے۔