ریاض۔23اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ایس پی اےکے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورس نے مقامی شہری عبداللہ بن حمود بن مطوع الشمری کو نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا جس پر اسے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کی بنیاد پر اسے سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔ جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد الجوف ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے نشہ آور گولیوں کے سمگلر شہری کی سزائے موت دے دی گئی۔