ریاض ۔ 20 ستمبر (اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کو قطر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے حوالے سے انتباہ نہیں کیا۔ سعودی اخبار کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے دریافت کیا گیا کہ کیا انہوں نے قطر کے خلا ف فوجی کارروائی کے حوالے سے سعودیوں کو کوئی انتباہ کیا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کو قطر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی انتباہ نہیںکیا ۔