سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ بدھ کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی قیادت میں کرکٹرز پہلے وارم اپ ہوئے اور اس کے بعد فیلڈنگ ڈرلز، پک اینڈ تھرو اور رن آﺅٹ کی پریکٹس کی، کرکٹرز نے بیٹنگ، باﺅلنگ کی بھی ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 23 ستمبر تک جاری رہے گا ۔