سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سےایرانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

106
Saudi Arabia

ریاض ۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی اور مشترکہ دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کےطریقوں بارے تبادلہ خیال اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔