ریاض ۔4مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے قصر یمامہ میں لبنان کے صدر جوزف عون کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق لبنانی صدر کے لیے باضابطہ استقبالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں دونوں رہنماوں نے مذاکرات کئے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے طریقوں، لبنان اور خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔