سعودی عرب، 10 دن میں 24 ہزار سیاحوں کی آمد

83

ریاض ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں کے ایئر پورٹ پراجراء کے بعد ابتدائی 10 دن کے اندر 24 ہزارغیر ملکی سیاح پہنچے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے نئے ویزا نظام کا استعمال کر نے والوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ چین کے سیاح سرفہرست ، برطانیہ اور امریکا سے آنے والے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پررہے۔یورپی ممالک فرانس اور جرمنی بھی 10 ملکوں میں شامل ہیں۔ کینیڈا، ملا ئیشیا اور روس کا نمبر ابتدائی تین ملکوں کے بعد ہے۔ آسٹریلیا اور قازخستان سے آنے والے سیاح نویں اور دسویں نمبر پر تھے۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مملکت آنے والے سیاحوں کو آن لائن ویزا حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہے، وہ چاہیں تو ایئرپورٹ پہنچ کر خود کارسسٹم کے ذریعے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔