سعودی ولی عہد پیرس میں سرکاری استقبالیے میں شرکت کریں گے

99

ریاض۔19جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج  19 جون کو پیرس میں سرکاری استقبالیے میں شرکت کریں گے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایکسپو میں 179 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ،20 جون کو پیرس میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنزو کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ تقریب کا مقصد ایکسپو کی میزبانی کے حوالے سے ریاض کی تیاریوں، سکیموں اور منصوبوں کا تعارف ہے۔

استقبالیے کا اہتمام ریاض رائل اتھارٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ تقریب میں اعلیٰ سطح کا سعودی وفد، شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور سعودی عرب و فرانس کے اعلی ٰعہدیدار نیز تنظیم کے دفتر کے تمام ارکان یونیسکو سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور فرانس میں موجود سفارتی مشنوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔