سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

145
Gold

جدہ ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 238.24 ریال رہی جبکہ 22 قیراط والا سونا 218.38 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط سونے کے نرخ 208.46 ریال رہے ۔

گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط الی سونے کی گنی جس کا وزن 8 گرام ہوتا ہے کی قیمت 2001.20 ریال رہی۔ 22 قیراط والی گنی کے نرخ 2096.46 ریال جبکہ 24 قیراط کی قیمت 2287.08 ریال میں فروخت کی گئی۔