جدہ۔7جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 288.36 ریال ،22 قیراط ایک گرام 266.33 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط کے نرخ فی گرام 252.32 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط کے نرخ 216.27 ریال رہے جبکہ سب سے کم طلب والے 14 قیراط فی گرام کی قیمت 168.21 ریال رہی۔