رابطہ کے سیکرٹری جنرل کی لندن میں برطانوی مسلم رہنماوں سے ملاقات

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے لندن میں برطانوی اسلامی رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔عرب نیوز کےمطابق ملاقات کے دوران رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے نفرت انگیز تقاریر، خاص طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے اہم طریقوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مختلف اسلامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام کی تعلیمات کی عکاسی کرنے کی اہمیت پر زور …

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے لندن میں برطانوی اسلامی رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔عرب نیوز کےمطابق ملاقات کے دوران رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے نفرت انگیز تقاریر، خاص طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے اہم طریقوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مختلف اسلامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام کی تعلیمات کی عکاسی کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہیں۔