سفاری زو لاہور میں انکیوبیٹر کے ذریعے شتر مرغ کے انڈوں کی کامیاب ہیچنگ،10چوزے نکل آئے

11

لاہور۔18جون (اے پی پی):سفاری زو لاہور میں پہلی مرتبہ انکیوبیٹر کی تنصیب کے بعدشتر مرغ انڈوں کی کامیاب ہیچنگ کے نتیجے میں 10خوبصورت چوزے نکل آئے ۔تفصیلات کے مطابق سفاری زو لاہور میں پہلی مرتبہ انکیوبیٹر کی تنصیب کے بعد شتر مرغ کے انڈوں کی ہیچنگ کا تجربہ کیا گیا جو مینجمنٹ سفاری ز و لاہور اور ویٹرنری ماہرین کی کاوشوں سے ثمر آور ثابت ہوا جس سے ابتک شتر مرغ کے انڈوں سے 10چوزے نکل چکے ہیں۔سفاری زو لاہور کے سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان کے مطابق شتر مرغ کے انڈوں سے ہیچنگ کے عمل کے دوران انتہائی کم نمی درکار ہوتی ہے

اس لئے نمی کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی طور پر درکار ماحولیاتی ضرورت کو یقینی بنایا گیا۔شتر مرغ کے چوزوں کو ابتدائی نشوونما کے دوران ٹانگوں کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے، اس لئے انہیں خصوصی طور پر ربڑ کی چٹا ئیاں فراہم کی گئی ہیں ۔شتر مرغ کے تمام چوزے بڑے اچھے طریقے سے پل بڑھ رہے ہیں۔انتظامیہ ان کی ہمہ وقت نگرانی کر رہی ہے تا کہ ان کی بقاکو یقینی بنا کر انہیں سفاری زو کی زینت بنایا جا ئے جس سے سیاح ان نئے مہمانوں کی اٹھکھیلیوں سے لطف اندوز ہو سکیں ۔سیاحوں نے سفاری زو میں شتر مرغ کے بچوں کے اضافے پر حکام بال ااور انتظامیہ سفاری زو کی کوششوں کو زبر دست سراہا ہے ۔