23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان بھارت کے ساتھ خط و...

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان بھارت کے ساتھ خط و کتابت کر رہا ہے،بھارت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا ، رعنا انصر

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری آبی وسائل رعنا انصر نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان بھارت کے ساتھ خط و کتابت کر رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا ۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رعنا انصر نے ایوان کو بتایا کہ مارچ 2023 سے پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت سے باقاعدہ خط و کتابت کررہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،بھارت کہتا ہے کہ معاہدے میں تبدیلی کی جائے جیسے ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت ہوتی ہے تو ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں