لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ نجی فلاحی ادارے (سندس فانڈیشن) کے اشتراک سے لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔
ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اورڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے خون کا عطیہ دیا، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا، معروف اداکار خالد عباس ڈارنے بلڈ ڈونیشن کیمپ خصوصی شرکت کی۔ پولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو سراہا، بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت اور نجی فلاحی اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور اس کار خیر میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈالتی رہے گی۔ آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ فارمیشنز اور یونٹس میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کی ہدایت دیتے کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے لئے بھی مصروف عمل ہے۔
ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے تھیلیسیمیا سے 157متاثرہ بچوں کو 15ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے اور اے آئی جی نے عمارہ شیرازی کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار اب تک تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے 2700سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کر چکے ہیں، نجی فلاحی ادارے (سندس فائونڈیشن) کے ڈائریکٹر بلڈ مینجمنٹ میجر طارق مقبول اور ڈاکٹر عطا اللہ روشنی نے پنجاب پولیس کے بلڈ ڈونیشن کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔