اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ملک میں سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 148.67 اور 9.87 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 203.57 ملین ڈالر مالیت کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 148.67 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 81.86ملین ڈالر مالیت کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے دوران 140120 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 62750 میٹرک ٹن تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 2.68 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.87 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 2.44 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 2.151 ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.037 ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیاگیا تھا۔