اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مردم شماری نتائج کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
درخواست گزار حسن مرتضی کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔ بعدازاں عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔