سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سمبڑیال کا نئی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

139
Visit to vegetable and fruit market
Visit to vegetable and fruit market

سمبڑیال۔ 23 ستمبر (اے پی پی):سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نےنئی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ہے۔ پیر کو علی الصبح نئی سبزی ا پھل منڈی کے دورہ کے دوران انہوں نے وہاں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں اور تاجروں و دکانداروں سے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کیا جائے ،زیادہ قیمت وصول کرنے اور ناپ تول میں کمی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دورہ کے موقع پرمجسٹریٹ کے ہمراہ فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی،ایگری کلچر آفیسرذیشان گورائیہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔