سپینش لالیگا میں بارسلونا کی 28 ویں فتح،ایتھلیٹک کلب کو 0-3گول سے ہرا دیا

98
Spanish League La Liga
Spanish League La Liga

میڈرڈ۔27مئی (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی نے 2 جبکہ دانی اولمونے میچ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 28 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سان میمس، بلباؤ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو با آسانی 0-3گول سے ہرا دیا۔

بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوینڈوسکی نے 2 جبکہ دانی اولمونے میچ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ 28ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 88پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست پوزیشن پر موجود ہے ۔ریال میڈرڈ کی ٹیم 84 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 76 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔