لندن ۔27مئی (اے پی پی):برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 45 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا …
برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی

مزید خبریں
لندن ۔27مئی (اے پی پی):برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 45 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے اور اس معاملے کی تفتیش دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر نہیں کی جا رہی۔ ایمبولینس سروس کے سربراہ ڈیو کچن کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی کے 20 معمولی زخمی تھے، جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کم سے کم چار بچے بھی شامل ہیں۔








