سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی نارنگ منڈی میں محمد نواز بٹر مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

135

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہفتہ کے روز نارنگ منڈی میں چوہدری محمد نواز بٹر (مرحوم )کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔سردار ایاز صادق نے چوہدری محمد نواز بٹر کے اہل خانہ کو صبر و استقامت کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چوہدری محمد نواز بٹر کی زندگی انمول تھی، ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوران کی شخصیت سے وابستہ یادیں ان کے خاندان اور دوستوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔واضح رہے کہ مرحوم چوہدری نواز بٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر کے والد اوراے پی پی کے ڈائریکٹر نیوز برائے ویڈیوز اینڈ چائنیز رب نواز باجوہ کے سسر تھے۔