سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت

137
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو کے ماموں کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کوسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے ماموں کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔