سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق ایم این اے عبدالستار بچانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

44

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پیر کو مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عبد الستار بچانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نےکہا کہ عبد الستار بچانی زیرک سیاستدان تھے ان کی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سوگوار خاندان اور حلقے کے عوام کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سپیکر نے عبدالستار بچانی کی وفات پر ان کے صاحبزادے ممبر قومی اسمبلی ذولفقار علی بچانی اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔