اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گلگت میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے متعلقہ حکام امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔