محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار بارے سفارشات جاری کردیں

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں،دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی سپر سیڈر سے کریں،کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے20نومبر تک شرح بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑرکھیں جبکہ 21نومبر سے10دسمبر تک گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جبکہ آبپاش علاقوں …

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں،دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی سپر سیڈر سے کریں،کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کر لیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے20نومبر تک شرح بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑرکھیں جبکہ 21نومبر سے10دسمبر تک گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جبکہ آبپاش علاقوں کے کاشتکار20نومبر تک گندم کی محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام سبحانی 21،صادق21،این اے آر سی سپر،بورلاگ16،جوہر16،ایم اے21اور فخر بھکر کاشت کریں۔

اس کے علاوہ21تا30نومبر کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام نشان21،نواب21،رہبر21اور غازی19کاشت کریں جبکہ 10دسمبر تک کاشت کی صورت میں کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام اکبر19،بھکر سٹار19،اجالا16اور اناج17کی کاشت کریں۔

مزید خبریں