سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

145
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq
Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے گورنر پنجاب کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔