سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سابق وزیر مملکت صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پر اظہارتعزیت

195
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق وزیر مملکت صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم صاحبزادہ نذیر سلطان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو حوصلہ اور ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔