سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

174

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ممتاز احمد طاہر کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کی اس شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلیے صبر جمیل عطا فرمانےکی دعا کی۔