بھارت میں ایک روز میں کورونا وائرس کے 3ہزار کیس رپورٹ

نئی دہلی۔31مارچ (اے پی پی):بھارت میں ایک روز میں کورونا کے 3ہزار 95کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سےجمعہ کو جاری کیے گئے اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے 3ہزار 95 نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 15ہزار208ہو گئی ہے۔

بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ 30ہزار 867ہو گئی ہے ۔