سپیکر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار

86

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں نسیم ولی خان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نسیم ولی خان جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم ولی خان پہلی خاتون ممبر اسمبلی تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔