سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی اے پی پی سے گفتگو

95

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوانے کے لئے فزیکل فٹنس پر توجہ دینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشنوں کو گراس روٹ سطح پر کام کرنا چاہتے سکولز اور کالجز کی سطح کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے انہوں نےکہا کہ قطر میں کھیلے گئے سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی خوش آئندہ ہے، انہوں نےکہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن سکتےہیں انہوں حکومت کو چاہئے کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے تاکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو، انہوں نےکہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے، جان شیر خان نے کہا کہ حکومت ضلعی سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں لائے ۔