طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں 15.27فیصداضافہ

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں میں جراحی آلات کی برآمدات سے 221.298ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک طبی وجراحی آلات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.27فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے طبی وجراحی آلات کی برآمدات سے 191.979ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ دنیابھر میں پاکستان کے سرجیکل آلات کی مانگ ہے ۔سیالکوٹ میں دس ہزار اقسام کے مختلف سرجیکل آلات بنانے والی سینکڑوں کمپنیاں ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ سترہ کروڑ سرجیکل آلات بنائے جاتے ہیں جن میں سے پچانوے فیصد برامد کئے جاتے ہیں۔